Essay On My Hobby Reading Books In Urdu
Back to: Urdu Essays List 1
کتب بینی میرا مشغلہ
انسان کی زندگی میں تبدیلی کا اہم کردار ہے۔ زندگی جینے کے لیے زندگی میں تبدیلی بہت اہم ہے ورنہ انسان بہت جلد اپنے ماحول سے اُکتا جاتا ہے۔ اسی طرح جب کوئی شخص اپنے روز و شب ایک ہی طرح سے گزارے تو وہ اُکتانے لگتا ہے، اس کی طبیعت میں چڑچڑاپن واضح ہونے لگتا ہے۔ اس چڑچڑےپن سے بچنے کے لیے انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہو۔ اپنی پسند کے کام کرنے کی وجہ سے انسان کا وقت بھی اچھا گزرتا ہے اور اس کی طبیعت میں خوش اخلاقی کا عنصر بھی نمایاں رہتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ : “انسان دوسروں کو وہی چیز دے سکتا ہے جو اس کے اپنے پاس ہو.”
یعنی جب انسان چڑچڑا ہے تو وہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کو کبھی بھی کوئی خوشی نہیں دے سکتا۔ اس کے برعکس اگر وہ پُرسکون ہے تو اس کے آس پاس بسنے والے بھی اس کی ذات سے خوش رہیں گے۔
میرا پسندیدہ مشغلہ (کتاب بینی)
ہر انسان کی طرح میرے بھی کئی مشاغل ہیں لیکن میرے فارغ وقت کا زیادہ تر حصہ میں اپنے پسندیدہ ترین مشغلے میں صرف کرتا ہوں۔ میرا پسندیدہ ترین مشغلہ “کتاب بینی” ہے۔ میں ہر روز کم سے کم ایک گھنٹہ کتابوں کے ساتھ گزارتا ہوں۔ میرا ایک چھوٹا سا کتب خانہ بھی ہے جہاں میں نے مختلف ادبی و سائنسی علوم کی کتابیں رکھی ہوئی ہیں۔
کتب بینی کے فوائد
کتب بینی کے بہت سے فوائد ہیں۔ کتابیں ہماری خاموش دوست ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ اس کتاب میں موجود یہ سطور میرے جذبات کی عکاسی کررہی ہیں جنھیں پڑھنے کے بعد میں اپنے آپ کو پُرسکون محسوس کرتا ہوں۔ کتابیں ہماری خاموشی میں بھی ہمارا ساتھ دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ کتابوں کا مطالعہ کرنے سے انسان کی معلومات میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوتا ہے۔
کتابوں میں سب سے مقدس کتاب اللہ پاک کی کتاب قرآن پاک ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم روز قرآن پاک کو پڑھ کر اسے سمجھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اس عمل سے ہمیں نہ صرف دینی بلکہ دنیاوی طور پر بھی بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اللہ پاک نے قرآن کریم میں زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی ہے۔
کتابوں کا چناؤ
ہمیں کتابیں چنتے وقت نہایت احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ انسان کی پہچان اس کے دوستوں سے ہوتی ہے۔ اچھی صحبت میں رہنے سے انسان کا شمار اچھوں اور بری صحبت میں رہنے سے انسان کا شمار بروں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح کتابیں بھی ہماری دوست ہوتی ہیں اور ہماری تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ وقت کو ضائع کرنے والی کتابوں کی بجائے معلوماتی کتابوں کو اپنے مطالعہ کا حصہ بنائیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔
کتب بینی کے اثرات
کتابیں پڑھنے سے میری طبیعت میں واضح فرق نمایاں ہوا ہے۔ مجھ پر سوچ کے وسیع در وا ہوئے ہیں۔ میری طبیعت میں سنجیدگی نے جگہ پائی ہے۔ میری سوچ کو وسعت ملی اور مجھے بہت سی معلومات بھی حاصل ہوئی۔ میں چاہوں گا کہ ہمارے نوجوانوں میں کتب بینی کی عادت عام ہوجائے اور ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک میں شمار کیا جائے۔ آمین۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
by Syed Zaheeruddin Madni
- READ NOW See Book Index
Author : Syed Zaheeruddin Madni
Edition number : 002, publisher : maktaba jamia limited, new delhi, origin : delhi, india, year of publication : 1970, language : urdu, categories : essays & profiles, sub categories : essays, pages : 190, contributor : ghalib academy, delhi.
More From Author
Read the author's other books here.
Mazameen-e-Madni
Urdu Essays
Urdu Ghazal Gujrat Main
Urdu Ghazal Wali Tak
.
Wali Gujrati
Popular and trending read.
Find out most popular and trending Urdu books right here.
Kashf-ul-Haqaiq
Bahr-ul-Fasahat
Fiction Ki Tanqeed Ka Almiya
Aasar-us-Sanadeed
Hindi Adab Ki Tareekh
Meer Ghazlon ke Badshah
Punjab Mein Urdu
Urdu Ki Nasri Dastanen
Deewan-e-Saghar Siddiqi
Write a review.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Rekhta Foundation
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Rekhta Dictionary
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
Rekhta Learning
The best way to learn Urdu online
Rekhta Books
Best of Urdu & Hindi Books